(11 مارچ 2026): امریکا نے ایرانی بندرگاہوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے جس پر ایران نے دشمن کو سخت جوابی حملوں سے خبردار کر دیا ہے۔
امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے ایرانی شہریوں کو بندرگاہوں سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔ سینٹ کام کی جانب سے جاری بیان میں ہدایت کی گئی کہ آبنائے ہرمز کے ساتھ تمام پورٹ تنصیبات کو فوری خالی کر دیں۔
یہ بھی پڑھیں: ’ایران میں نشانہ بنانے کیلیے اب ہدف ہی نہیں‘، ٹرمپ کا جنگ کے خاتمے کا اشارہ
سینٹ کام نے کہا کہ ڈاک ورکرز، انتظامی اور کمرشل عملہ ایرانی بحری جہازوں اور فوجی سامان سے دور رہے، فوجی مقاصد کیلیے استعمال ہونے والی سویلین بندرگاہیں اب جائز فوجی ہدف ہیں۔
دوسری جانب، اعلیٰ ایرانی فوجی عہدیدار کے ترجمان نے دھمکی دی ہے کہ ہماری بندرگاہوں کو نشانہ بنایا گیا تو علاقائی بندرگاہوں پر جوابی حملہ کریں گے۔
ترجمان نے واضح کیا کہ بندرگاہوں پر حملہ ہوا تو خطے کی بندرگاہیں جائز اہداف بن جائیں گی۔
ایران، اسرائیل اور امریکا جنگ سے متعلق تمام خبریں
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


