تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

امریکا اور بھارت کے درمیان سول جوہری معاہدہ طے پاگیا

واشنگٹن: بھارت کا جنگی جنون عروج پر پہنچ گیا ہے، امریکا اور بھارت کے درمیان سول جوہری معاہدہ طے پاگیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا اور بھارت کے درمیان سول جوہری معاہدہ طے پاگیا، مشترکہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا بھارت میں 6 جوہری پاور پلانٹ تعمیر کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق امریکا اور بھارت کے مابین دو روزہ اسٹریٹیجک مذاکرات ہوئے جس میں باہمی تعاون، مضبوط سیکیورٹی اور سول نیوکلیئر ٹیکنالوجی پر معاہدے کیے گئے ہیں۔

امریکی کمپنی ویسٹنگ ہاؤس بھارت میں ری ایکٹر تعمیر کرے گی اور بھارت میں 6 جوہری پاور پلانٹ تعمیر کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ چار سال قبل کینیڈا اور بھارت کے درمیان یورینیم کی فراہمی کا معاہدہ طے پایا تھا جس کے مطابق کینیڈا کی جانب سے بھارت کو 3 ہزار میٹرک ٹن یورینیم فراہم کرنا تھا۔

مزید پڑھیں: کینیڈا اور بھارت میں یورینیم کی فراہمی کا معاہدہ طے پاگیا

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اس وقت کینیڈا کے دورے پر تھے اور گزشتہ 42 سال کے دوران کسی بھارتی وزیراعظم کا کینیڈا کا پہلا دورہ تھا، اپنے دورے کے دوران بھارتی وزیرِاعظم نے کینیڈین ہم منصب اسٹیفن ہارپر سے ملاقات کی تھی۔

دونوں وزرائے اعظم کا ایک مشترکہ بیان جاری کیا گیا تھا، جس کے مطابق دونوں ممالک یورینیم سپلائی ڈیل پر رضامند ہوگئے تھے، کینیڈا اگلے5 سال تک بھارتی ری ایکٹرز کیلئے لاکھوں ڈالر مالیت کا یورینیم فراہم کرے گا۔

یاد رہے کہ انڈیا اور کینیڈا میں سول جوہری ڈیل 2013 میں ہوئی تھی لیکن 2سال کے طویل مذاکرات کے بعد اسے عملہ جامہ پہنانے کیلئے معاہدے پر دستخط ہوئے تھے۔

Comments

- Advertisement -