تازہ ترین

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

خام تیل کی بڑھتی قیمتیں، امریکا نے بڑا اعلان کردیا

واشنگٹن: اوپیک اور روس کی جانب سے تیل کی پیداوار میں اضافہ نہ کرنے پر امریکا میدان میں آگیا ہے اور اہم فیصلہ کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا دیگر ممالک کے ساتھ ملکر محفوظ ذخائر سے تیل جاری کرے گا، یہ بیان وہائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کیا گیا، جاری بیان کے مطابق یہ اقدام، توانائی کا بھاری استعمال کرنے والے دیگر ممالک سے مماثل ہو گا، ان ممالک میں چین، بھارت، جاپان، جنوبی کوریا اور برطانیہ شامل ہیں۔

اعلیٰ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایسا پہلی بار ہو گا کہ اس مربوط انداز میں منڈی کو تیل فراہم کرنے کا اقدام کیا جارہا ہے۔بیان کے مطابق آئندہ کئی ماہ کے دوران امریکا پانچ کروڑ بیرل تیل فراہم کرے گا اور یہ کہ ضرورت پڑنے پر صدر جو بائیڈن اضافی اقدام کے لیے تیار ہیں۔

دوسری جانب تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک اور روس جیسے غیر رکن ممالک کی جانب سے دسمبر میں تیل کی پیداوار میں اضافہ نہ کرنے کے فیصلے کے بعد خام تیل کی بلند قیمتیں برقرار رہیں گی۔

ادھر امریکا میں پیٹرول کی قیمتیں سات سال بعد بلند ترین سطح پر ہیں جبکہ اشیائے صرف کی قیمتیں بھی تین عشروں بعد تیز ترین رفتار سے اوپر گئی ہیں۔

دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن کی حمایت منصب سنھبالنے کے بعد کم ترین سطح پر ہے، پیٹرول ریلیز کرنے کا اقدام یہ باور کرایا جارہا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ لوگوں کی زندگی پر پڑنے والے بوجھ کو کم کرنے میں مصروف عمل ہے۔

Comments

- Advertisement -