The news is by your side.

امریکا پاکستان کو 8ایف سولہ طیارے فروخت کریگا، امریکی اخبار

نیویارک : امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ اوباما سرکار پاکستان کو مزید آٹھ ایف سولہ طیارے فروخت کریگی.

نیویارک ٹائمز نے ایک امریکی اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ اوباما انتظامیہ نے پاکستان کو آٹھ جدید ایف سولہ طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اخبار کے مطابق انتظامیہ کے فیصلے سے کانگریس کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔

امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ جنگی طیاروں کی فراہمی کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو وسعت دینا ہے.

پاکستان کے پاس اس وقت 70 سے زائد ایف 16 طیارے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں