تازہ ترین

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار

پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث عالمی ادارہ صحت...

نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے جج کیخلاف ریفرنس دائر

راولپنڈی: نو مئی کے مقدمات کی سماعت کرنے والے...

سعودی عرب میں امریکی فوجیوں کی تعیناتی پر دونوں ممالک متفق

واشنگٹن / ریاض: امریکا نے اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے سعودی عرب میں فوج تعینات کرنے کا اعلان کردیا جس کی فرمانروا شاہ سلمان نے بھی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے گزشتہ روز اعلان کیا گیا کہ خلیجی ممالک میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر امریکا نے سعودی عرب میں فوجی دستے بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔

سعودی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سعودی فرمانرا شاہ سلمان نے خطے کی سیکیورٹی کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے امریکی فوجیوں کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔

سعودی وزارت خارجہ کے بیانیے کے مطابق ’ سعودی عرب اور امریکا خطے کو لاحق خطرات کے پیش نظر اپنے طویل مدتی تعلقات کو مزید مستحکم کررہے ہیں، اسی پیش نظر اب سعودی عرب میں امریکی فوجی تعینات کیے جائیں گے۔‘

وزارتِ دفاع کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق امریکی فوجیوں کی سعودی عرب میں تعیناتی کے فیصلے کا مقصد خطے میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے مشترکا کاوش ہے۔

دوسری جانب امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان کا کہنا تھا کہ خلیجی ممالک کی بڑھتی ہوئی کشیدگی اور صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے سعودی عرب میں فوجی دستوں کی تعیناتی ناگزیر ہے۔

واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے فوج کی تعیناتی کا فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا کہ جب وائٹ ہاؤس اور ایران کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے اور دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے خلاف جارحانہ رویہ رکھا ہوا ہے۔

Comments

- Advertisement -