ہفتہ, مارچ 7, 2026
اشتہار

امریکا کا شام سے اچانک اپنی فوج واپس بلانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن/دمشق (19 فروری 2026): امریکا نے شام میں گزشتہ کئی برسوں سے جاری اپنی فوجی موجودگی کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

 وائٹ ہاؤس کے ایک سینیئر اہلکار اور امریکی ذرائع ابلاغ وال اسٹریٹ جنرل کے مطابق، اگلے چند ماہ کے دوران شام میں موجود امریکی افواج کی بڑی تعداد کو واپس بلا لیا جائے گا۔

امریکی اخبار ‘وال اسٹریٹ جنرل’ نے تین اعلیٰ حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ شام میں تعینات تمام ایک ہزار امریکی فوجیوں کو واپس بلایا جائے گا۔ انخلا کا یہ عمل آئندہ دو ماہ کے اندر مکمل ہونے کی توقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی فوجی 2015 سے انسدادِ دہشت گردی مہم کے تحت داعش کے اثر و رسوخ کو روکنے کے لیے شام میں موجود تھے، ایک سینیئر امریکی اہلکار نے برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کو بتایا کہ اس فیصلے کی بنیادی وجہ شامی حکومت کی جانب سے ملنے والی یقین دہانی ہے۔

شامی حکومت نے اپنی سرحدوں کے اندر دہشت گردی کے خلاف لڑائی کی قیادت خود کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے، جس کے بعد اب وہاں بڑے پیمانے پر امریکی فوجی موجودگی کی ضرورت باقی نہیں رہی۔

یاد رہے کہ امریکہ نے 2015 میں شام میں داعش کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیشِ نظر اپنی فوجیں تعینات کی تھیں۔ اب جبکہ زمینی صورتحال تبدیل ہو چکی ہے تو واشنگٹن نے اپنی طویل فوجی موجودگی کو سمیٹنے کا عمل شروع کرنے کا اشارہ دیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں