تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

واشنگٹن: گوانتناموبے جیل سے 10 قیدی اومان منتقل

واشنگٹن : امریکی حراستی کیمپ گوانتاناموبے سے دس قیدیوں کو خلیجی عرب ریاست عمان منتقل کر دیا گیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق گوانتاموبے جیل سے 10قیدیوں کو اومان منتقل کر دیا گیا ، اومانی حکام نے منتقل کیے گئے قیدیوں کی قومیت ظاہر نہیں کی، لیکن ان کی منتقلی کی عمان کی وزارت خارجہ نے تصدیق کر دی ہے۔

اومانی حکام کا کہنا ہے کہ منتقل کیے گئے قیدی اومان میں عارضی طور پر قیام پذیر رہیں گے۔

jails

خبر رساں ایجنسی کے مطابق ان دس قیدیوں کی گوانتانامو کیمپ سے عمان منتقلی ایک ایسے وقت پر عمل میں آئی ہے، جب امریکی صدر باراک اوباما کے عہدہٴ صدارت کی دوسری مدت چند روز بعد بیس جنوری کو اپنے اختتام کو پہنچ رہی ہے۔

خیال رہے کہ اوباما نے وعدہ کیا تھا کہ وہ اپنے دور صدارت میں گوانتانامو کا یہ حراستی مرکز بند کر دیں گے، تاہم مختلف وجوہ کی بناء پر وہ اپنا یہ اعلانیہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

گوانتناموبے جیل میں قیدیوں کی تعداد 45رہ گئی ہے، بارک اوباما مدت صدارت ختم ہونے سے پہلے قیدیوں کی جلد منتقلی چاہتے ہیں۔

عمان کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ان قیدیوں کو اس خلیجی عرب ریاست نے امریکی صدر باراک اوباما کی خصوصی درخواست پر قبول کیا۔


مزید پڑھیں : گوانتاناموبےجیل سےرہاکیےگئے4قیدی سعودی عرب پہنچ گئے


یاد رہے چند روز قبل امریکہ کی جانب سےگوانتاناموبے جیل سے رہا کیے جانے والے چار قیدی سعودی عرب پہنچایا گیا تھا، رہا ہونے والے قیدیوں میں سلیم احمد ہادی، محمد رجب، صدیق، عبداللہ یحییٰ،محمد علی عبداللہ شامل تھے۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی صدراتی مہم کے دوران کہا تھا کہ ’اس حراستی مرکز کو بند نہ کیا جائے اور اسے برے افراد سے بھر دیا جائے۔

Comments

- Advertisement -