جمعہ, اپریل 17, 2026
اشتہار

امریکا نے لاہور اور کراچی میں تعینات غیر ہنگامی سفارتی عملے کو پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (04 مارچ 2026): امریکا نے لاہور اور کراچی میں تعینات اپنے غیر ہنگامی سفارتی عملے کو پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کر دی ہے۔

امریکی مشن نے پاکستان میں موجود اپنے شہریوں کو نئی ہدایات جاری کرتے ہوئے غیر ہنگامی سفارتی عملے کو واپس بلانے کی ہدایت کر دی ہے۔

لاہور اور کراچی میں تعینات غیر ہنگامی سفارتی عملے اور ان کے اہل خانہ کو پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے، امریکی سفارتخانے کے مطابق لاہور، کراچی قونصلیٹ کے غیر ضروری عملے کو بھی پاکستان چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔

اسرائیل ایران جنگ سے متعلق تمام خبریں یہاں پڑھیں

امریکی سفارتخانے کے اعلامیے کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے باعث قونصل خانوں کے غیر ضروری عملے کو واپس بلایا جا رہا ہے، تاہم اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کی موجودہ حیثیت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

امریکی سفارتخانہ کے مطابق امریکا، ایران کشیدگی کے بعد خطے میں ڈرون اور میزائل حملوں کے خطرات بڑھ گئے ہیں، حالیہ کشیدگی کے باعث کمرشل پروازوں کی آمد و رفت متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

امریکی حکام کے مطابق پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات کا خطرہ موجود ہے، دہشت گرد بغیر پیشگی اطلاع کے حملے کر سکتے ہیں۔

+ posts

راجہ محسن اعجاز اسلام آباد سے خارجہ اور سفارتی امور کی کوریج کرنے والے اے آر وائی نیوز کے خصوصی نمائندے ہیں

اہم ترین

راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز اسلام آباد سے خارجہ اور سفارتی امور کی کوریج کرنے والے اے آر وائی نیوز کے خصوصی نمائندے ہیں

مزید خبریں