تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وزیراعظم کو کامیاب دورہ امریکا، پاکستان کیلئے ٹریول ایڈوائزری میں نرمی جلد متوقع

اسلام آباد : مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے جلد پاکستان کیلئے ٹریول ایڈوائزری میں نرمی متوقع ہے، نرمی سے امریکی سرمایہ کار پاکستان کی جانب راغب ہوں گے اور کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آئےگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے کامیاب دورہ امریکا کے بعد مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا امریکا کی جانب سے پاکستان کیلئے ٹریول ایڈوائزری میں نرمی متوقع ہے، نرمی سےامریکی سرمایہ کار راغب ہوں گے، اپنے ہم منصب سے اس معاملے پر بات ہوئی ہے.

مشیر تجارت کا کہنا تھا امریکی سرمایہ کاروں کوسرمایہ کاری کی دعوت دی ہے، ایڈوائزری میں نرمی سےکاروباری سرگرمیاں تیز ہوں گی۔

عبدالرزاق داؤد نے کہا امریکہ سے ٹیکسٹائل، چمڑے کے لئے مارکیٹ رسائی مانگی ہے، دونوں ممالک میں باہمی تجارت بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے، پاکستان نے ایڈ نہیں، باہمی تعلقات اورتجارت بڑھانے کا کہا ہے۔

یاد رہے امریکا کی ڈیفینس سیکورٹی کوآپریشن ایجنسی نے پاکستان کوایف سولہ طیاروں کے لئے تکنیکی،لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنے کا اعلان کیا، ایف سولہ طیاروں کےلئےایک سوپچیس ملین ڈالرکی سپورٹ فراہم کی جائے گی۔

مزید پڑھیں : امریکا کا پاکستان کے ایف 16طیاروں کیلئے تکنیکی سپورٹ کا اعلان

خیال رہے وزیراعظم عمران خان نے اپنے امریکا کے تین روزہ دورے میں وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، وزیر خارجہ مائیک پومپیو، امریکی اسپیکر کانگریس کے علاوہ اعلی حکام اور پاکستانی نژاد تاجروں سے بھی ملاقات کی اور پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کیا۔

وزیراعظم نے دنیا کے سامنے پاکستان کا موقف رکھا جس کو سب نے سراہا، امریکی صدر نے مسئلہ کشمیر پرپاکستان کےموقف کوتسلیم کیا اور ثالثی کی پیشکش کی جبکہ افغان مسئلہ کو پرامن اور سیاسی طریقے سے حل کرنے کے وزیراعظم کے موقف کی عالمی سطح پرتائید کی گئی۔

پہلی بار پاکستان کی سول اور عسکری قیادت ایک پیج پرہونے سے پاکستان کے موقف کو سراہا گیا اور عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت پیغام گیا۔

Comments

- Advertisement -