تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

کوروناوائرس کے اثرات ، سپر پاور امریکا بڑا قرضہ لینے پر مجبور

واشنگٹن : کوروناوائرس سےاخراجات میں اضافہ کےباعث امریکا30 کھرب ڈالر  کا قرضہ لےگا، یہ رقم صحت سےمتعلق مالی امداد اوربراہ راست ادائیگیوں سمیت وائرس سےمتعلقہ امداد پر خرچ کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس نے دنیا بھر کی معیشتوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے، صرف ترقی پذیر ہی نہیں بلکہ ترقی یافتہ ممالک بھی اس کے اثرات سے نہیں بچ سکے ، اس صورت حال میں سپر پاور امریکا نے قرضہ لینے پر مجبور ہوگیا ہے۔

امریکا کا کہنا ہے کہ دوسری سہ ماہی میں پہلی مرتبہ تیس کھرب ڈالر کا قرض لیا جائے گا ، یہ قرضہ بانڈزکی فروخت سےحاصل کیا جائے گا تاکہ کورونا وائرس سے متعلقہ منصوبوں کے بھاری اخراجات کو پورا کیا جا سکے۔

امریکا کی جانب سے یہ رقم صحت سےمتعلق مالی امداد اوربراہ راست ادائیگیوں سمیت وائرس سےمتعلقہ امداد پر خرچ کی جائے گی۔

خیال رہے امریکا نے اس سے پہلے قرضہ سال 2018 کے مالی بحران کے عروج پرلیاتھا تاہم 30 کھرب کی یہ رقم پہلے لئے گئے قرض سے پانچ گنا زائد ہے۔

سال 2019 میں بھی امریکا نے 29 کھرب 70 ارب ڈالرکا قرضہ لیا تھا، امریکا کے قرض کا مجموعی حجم 250 کھرب ڈالر ہے۔

واضح رہے امریکا میں کورونا وائرس سے 69ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ امریکی صدر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہلاکتیں ایک لاکھ تک بڑھ سکتی ہیں۔

Comments

- Advertisement -