اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

روسی تیل کی خریداری نہ روکی تو……. ٹرمپ کی بھارت کو وارننگ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی صدر ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ بھارت نے روسی تیل کی خریداری نہ روکی تو اس پر بھاری ٹیرف جاری رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت نے روسی تیل کی خریداری بند نہ کی تو بھاری ٹیرف ادا کرنا پڑے گا۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ اُنھوں نے وزیرِ اعظم نریندر مودی سے بات کی تھی اور مودی نے کہا تھا کہ وہ روسی تیل نہیں خریدیں گے، تاہم اگر ایسا نہ ہوا تو بھارت کو اقتصادی دباؤ کا سامنا رہے گا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ بھارت کو روسی تیل پر فیصلہ کرنا ہوگا، ورنہ اس پر معاشی دباؤ بڑھے گا۔

مزید پڑھیں : روس سے تیل کی خریداری : مودی سرکار نے صدر ٹرمپ کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے

یاد رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانفرنس میں انکشاف کیا تھا کہ بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی نے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ بھارت اب روس سے تیل نہیں خریدے گا۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں بھارت کی جانب سے روسی تیل کی خریداری پر خوش نہیں تھا مگر معاملہ طے ہوگیا ہے، یہ ایک بڑا قدم ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں