The news is by your side.

Advertisement

امریکی سیکیورٹی وفد کا کراچی ایئرپورٹ کا دورہ

وفد کا ایئر پورٹ پر سیکیورٹی کے حوالے سے انتظامات پر اطمینان کا اظہار

کراچی: امریکا کی ٹرانسپورٹ سیکیورٹی اتھارٹی نے اسلام آباد کے بعد کراچی ایئرپورٹ پر مسافروں کے سامان کی اسکریننگ اور دیگر سیکیورٹی آلات کی جانچ کی، جانچ کا مقصد پاکستان سے امریکا تک براہ راست پروازوں کے لیےسیکیورٹی امور کا جائزہ لینا تھا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ٹی ایس اے کا وفد کراچی ایئرپورٹ پر پہنچا تو انہوں نے وہاں اپنی اسکریننگ بھی کروائی،اے ایس ایف اہلکاروں نے امریکی وفد کو مسافروں کی اسکریننگ کے حوالے سے بھی بریفنگ دی۔

اس موقع پر امریکی سیکیورٹی اتھارٹی نے کراچی ایئرپورٹ پر سیکیورٹی کے حوالے سے نصب آلات کا جائزہ بھی لیا،امریکی وفد نے ایف آئی اے امیگریشن کے کاونٹر کا بھی دورہ کیا۔

وفد کی آمد پرایف آئی اے نے مسافروں کی امیگریشن کے حوالے سے انھیں بریفنگ دی۔ ساتھ ہی ساتھ اے ایس ایف نے ایئرپورٹ پر امریکی وفد کو مسافروں کی اسکریننگ ، سامان اور دیگر آلات سے متعلق بریفنگ بھی دی۔

امریکی وفد کو اے ایس ایف نے فل باڈی اسکینر مشین کے بارے میں بھی بریفنگ دی اور بتایا کہ یہاں کراچی ایئر پورٹ پر بیرون ملک جانیوالے مسافروں کو فل باڈی اسکریننگ بھی کی جاتی ہے۔

اپنے دورے کے دوران امریکی وفد نے ایئرپورٹ پرسیکیورٹی سے متعلق اپنے اطمینان کا بھی اظہار کیا، جس سے امکان پیدا ہوا ہے کہ پاکستان سے امریکا تک براہ راست پروازیں جلد شروع کی جائیں گی۔

ٹی ایس اے کے دورے کا مقصد پاکستان سے امریکا کیلئے براہ راست شروع ہونیوالی پروازوں سے متعلق جائزہ بھی لینا ہے ،پاکستان سے امریکا کیلئے براہ راست شروع ہونے والی پروازوں کی جانچ کا مقصد سیکیورٹی کے معاملات کو بہتر انداز میں سرانجام دینا ہے۔

خیال رہے کہ امریکی ٹرانسپورٹ سیکورٹی اتھارٹی پہلی بار پاکستان کا دورہ کر رہی ہے جو پاکستان کے لیے ایک اچھی خبر ہے اور امکان ہے کہ امریکا کے لیے پاکستان سے براہ راست پروازیں جلد شروع ہوں گی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں