تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

آزاد کشمیر ایل او سی کی صورتحال پر امریکی ٹی وی کی رپورٹ جاری

واشنگٹن/سرینگر : امریکی نشریاتی ادارے نےآزاد کشمیر لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر رپورٹ جاری کردی جس میں بتایا گیا ہے کہ ’بھارتی شیلنگ سے لوگوں کے گھروں کو نقصان پہنچا ہے‘۔

تفصیلات کے مطابق معروف امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے کشمیر سے متعلق اپنی خصوصی رپورٹ میں بھارت کے مقبوضہ و آزاد کشمیر میں جاری ظلم و بربریت کو دنیا پر عیاں کردیا، امریکی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ بھارتی شیلنگ کے باعث آزاد کشمیر کے شہری خوفزدہ ہیں۔

سی این این کا اپنی رپورٹ میں کہنا تھا کہ آزادکشمیر کےرہائشیوں کوایل اوسی پربھارتی شیلنگ کا سامنا ہے، بھارتی شیلنگ کے باعث لوگوں کے گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔

نشریاتی ادارے نے رپورٹ میں بتایا کہ بھارتی شیلنگ سےلوگوں کی معمولات زندگی متاثرہوتےہیں۔

امریکی ٹی وی کا کہنا تھا کہ دوسری جانب مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو،روڈبلاک ہے، مواصلاتی ذرائع بندہونےسےلوگ خاندانوں سےرابطہ نہیں کرسکتے کرفیو کے باعث مقبوضہ کشمیر کے ریائشیوں کو شدید مشکلات لاحق ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کشمیریوں کاکہناہےبھارتی فوجی آنسوگیس،پیلیٹ گن استعمال کرتی ہے۔

خیال رہے کہ مقبوضہ وادی میں بھارتی لاک ڈاؤن 85 ویں روز میں داخل ہوگیا، کشمیری روز مرہ کی ضروری اشیاء خریدنے سے قاصر ہیں، دودھ بچوں کی خوراک، ادویات سب ختم ہوچکا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کرفیو اور پابندیوں کے باعث اب تک مقامی معیشت کو ایک ارب ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے جبکہ ہزاروں لوگ بے روزگار ہوچکے ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض انتظامیہ نے 5 اگست کے بعد سے مقبوضہ علاقے کی مساجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کی اجازت نہیں دی ہے۔

Comments

- Advertisement -