تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

امریکا: دو طیارے آپس میں ٹکرا گئے

واشنگٹن: امریکی ریاست ایڈاہو میں دو طیارے فضا میں ٹکرانے سے 2 افراد ہلاک جبکہ 6 افراد لاپتہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ایڈاہو میں دو طیارے آپس میں ٹکرانے سے 2 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر 6 لاپتہ افراد کی موت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

کوٹینائی کاؤنٹی کے شیرف کا کہنا ہے کہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق 2 بجکر 20 منٹ پر کوئرا ڈی لین جھیل کے اوپر پیش آیا، جہاں طیارے ٹکرا کر جھیل میں گر کر ڈوب گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے 2 لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں جبکہ باقی 6 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق دونوں طیاروں میں کرو کے عملے سمیت مجموعی طور پر 8 افراد سوار تھے۔

پولیس کے مطابق حادثے میں لاپتہ ہونے والے 6 افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

کینیڈا میں دو طیارے آپس میں ٹکرا گئے

اس سے قبل گزشتہ ماہ کینیڈا کی ریاست اوٹاوا میں دو چھوٹے طیاروں کے بازو آپس میں ٹکرا گئے تھے جس کے نتیجے میں ایک طیارہ چیمپئن سیون جی بی سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا تھا۔

Comments

- Advertisement -