تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

امریکا اور برطانیہ کے تعلقات بہت اہم ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

لندن : برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ٹرمپ کے ساتھ خارجہ پالیسی اور تجارتی معاہدے سمیت خصوصی تعلقات پر گفتگو ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پہلے دورہ برطانیہ کے موقع پر تھریسا مے کی حکومت پر تنقید کرنے کے بعد کہا ہے کہ ’امریکا اور برطانیہ‘ایسی اتحادی ہیں جن کے ’تعلقات انتہائی‘ اہم ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی وزیر اعظم تھریسامے سے ملاقات کرنے کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ یورپی یونین کے ساتھ ہونے والی بریگزٹ ڈیل برطانیہ کے لیے ’بہت اہم‘ ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ کے ہمراہ تھریسا مے کا پریس کانفرنس سے خطاب کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ خارجہ پالیسی، تجارتی معاہدے، ملکی دفاع اور خصوصی تعلقات سمیت متعدد منصوبوں پر گفتگو کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ لندن کے موقع پر برطانوی عوام کی جانب سے شدید احتجاج جاری ہے، شہریوں نے ٹرمپ سے اظہار نفرت کرنے کے لیے 20 فٹ اونچا ’بے بی ٹرمپ‘ غبارہ بھی فضا میں بلند کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک روز قبل برطانوی خبر رساں ادارے نے ’میرا انٹرویو شائع اس میں تھریسا مے کے بارے کی جانے والی مثبت گفتگو کو نظر انداز کردیا‘۔

خیال رہے کہ ایک روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بریگزٹ ڈیل برطانیہ کے لیے نقصان دہ ثابت ہوگی، بریگزٹ کے بعد امریکا یورپی یونین کے ساتھ تجارت کرے گا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ’بریگزٹ ڈیل کے حوالے سے برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے کو بہت سمجھایا تھا مگر انہوں نے میرے مشورے پر عمل نہیں کیا‘۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ برطانیہ کے سابق وزیر خارجہ بورس جانسن ’ملک کے اچھے وزیر اعظم ثابت ہوسکتے ہیں، مجھے امید ہے ایک وہ حکومت میں واپس آئیں گے‘ جبکہ لندن کے میئر صادق خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’صادق خان کی کارکردگی بہت خراب ہے‘۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

- Advertisement -