تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

امریکا،برطانیہ کی ویزا پالیسی میں تبدیلی، درخواست گزاروں کے سوشل اکاؤنٹس چیک کرنے کا فیصلہ

واشنگٹن: برطانیہ اور امریکا نے ویزا حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کے لئے ویزا پالیسی میں تبدیلیاں کرتے ہوئے درخواست گزاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس چیک کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کیلی فورنیا حملے کے بعد دنیا کے مختلف ملکوں نے ویزا پالیسیوں کو مزید سخت کرنے اور ویزا حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کی کڑی جانچ پڑتال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

امریکا اوربرطانیہ جانے کے خواہشمندوں کو اب سیکورٹی کے مزید سخت مراحل سے گزرنا ہوگا، کیلی فورنیا حملے کے مبینہ حملہ آوروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس نہ چیک کرنے پر امریکی حکومت کو شدید تنقید کا سامنا ہے اور امریکی میڈیا اپنی حکومت پربرہم ہے۔

اس صورتحال کودیکھتے ہوئے امریکی ہوم لینڈ ڈپارٹمنٹ نے ویزے کے خواہشمند افراد کے فیس بک اور ٹوئٹراکاؤنٹس کی چیکنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

فیس بک اورٹوئٹر اکاؤنٹس پر دیکھا جائے گا کہ کہیں درخواست گزار شدت پسند مذہبی رجحان تو نہیں رکھتے، برطانیہ نے بھی ویزا درخواست گزاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی کڑی چھان بین کا فیصلہ کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -