پیر, مارچ 9, 2026
اشتہار

اہم ایرانی شخصیت کی بیٹی امریکا میں ملازمت سے برطرف

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا میں ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی کی بیٹی کو ملازمت سے فارغ کر دیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جارجیا کی ایموری یونیورسٹی نے فاطمہ اردشیر لاریجانی کی برطرفی کی تصدیق کر دی۔

ایموری یونیورسٹی کے مطابق فاطمہ اردشیر لاریجانی اب ادارے کا حصہ نہیں رہیں وہ میڈیکل اسکول میں بطور اسسٹنٹ پروفیسر خدمات انجام دے رہی تھیں۔

Ali Larijani Appointed as Leader's Representative to SNSC

ایموری یونیورسٹی انتظامیہ نے فاطمہ لاریجانی کی برطرفی کو ذاتی معاملہ قرار دیدیا۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے برطرفی کی وجوہات پر مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں جب کہ یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے بھی فاطمہ اردشیرلاریجانی کا پروفائل ہٹا دیا گیا ہے۔

ایموری یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن کے ڈین سینڈرا وونگ کا حوالہ دیتے ہوئے، مقالے میں کہا گیا ہے کہ 24 جنوری کو میڈیکل اسکول کی فیکلٹی کو ایک ای میل بھیجی گئی تھی جس میں اعلان کیا گیا تھا کہ ایک ڈاکٹر جو ایران کے ایک اعلیٰ سرکاری اہلکار کی بیٹی بھی ہے، اب یونیورسٹی کی ملازم نہیں ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں