واشنگٹن (13 جنوری 2026): امریکا نے اپنے شہریوں کو ایران فوری طور پر چھوڑنے کی ہدایت کر دی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران میں امریکا کے ورچوئل سفارت خانے نے پیر کو اپنے شہریوں کو ایران چھوڑنے نے ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں ہونے والے احتجاج شدت اختیار کر رہے ہیں اور تشدد میں بدل سکتے ہیں۔
امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران میں موجود امریکی شہری حکومت کی مدد کا انتظار نہ کریں، اور فوری طور پر ایران چھوڑ دیں۔
سفارت خانے نے امریکی شہریوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر ممکن ہو تو زمینی راستے سے آرمینیا یا ترکیہ کے ذریعے ایران چھوڑ دیں اور ایسے انتظامات کریں جن میں امریکی حکومت کی مدد پر انحصار نہ ہو۔ جو افراد ایران چھوڑنا نہیں چاہتے وہ کسی محفوظ جگہ پر گھر کے اندر رہیں۔
ایران سے تجارت کرنے والے ممالک کیخلاف ٹرمپ کا بڑا اعلان
امریکی سفارت خانے سے جاری بیان کے مطابق ایران میں ہونے والے مظاہرے دن بدن بڑھ رہے ہیں اور وہ پرتشدد ہو سکتے ہیں۔ بہت سے لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے، اوربہت سے زخمی ہوئے ہیں، روڈ بلاکس، پبلک ٹرانسپورٹ بند اور انٹرنیٹ کی بندش سے روز مرہ کی زندگی میں خلل پڑا ہے۔
امریکی شہریوں سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ اُن علاقوں کا سفر نہ کریں جہاں احتجاج ہو رہا ہے۔ خیال رہے کہ جاری بحران کی وجہ سے بہت سی ایئر لائنز نے کم از کم 16 جنوری تک ایران کے لیے پروازوں کو منسوخ یا معطل کر دیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


