بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

غزہ کیلیے انسانی امداد کی قرارداد کو امریکا نے ویٹو کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا نےغزہ کےلیے انسانی امداد کی اقوام متحدہ کی قرارداد کو ویٹو کر دیا۔

امریکا نے اقوام متحدہ کی اس قرارداد کو ویٹو کر دیا ہے جس میں اسرائیل کے خلاف حماس کے حملوں اور شہریوں کے خلاف ہر قسم کے تشدد کی مذمت کی گئی تھی جبکہ غزہ کے لوگوں کو انسانی امداد کی اپیل کی گئی تھی۔

برازیل کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کو امریکا نے ویٹو کر دیا۔ 15رکنی سلامتی کونسل میں 12ووٹ قرارداد کے حق میں پڑے۔

برازیل کی قرارداد میں غزہ کیلئےانسانی امدادکی اپیل کی گئی تھی۔ غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد کو بھی امریکا کی جانب سے ویٹو کر دیا گیا تھا۔

تل ابیب میں نیتن یاہو سے ملاقات کے بعد جوبائیڈن نے کہا کہ اسرائیل کو بتانا چاہتا ہوں امریکا کے پاس آپ کے دفاع کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں سب کو بتانا چاہتا ہوں دہشتگردی کبھی جیت نہیں سکتی، فتح آزادی کی ہو گی۔

صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ اسرائیل تنہا نہیں ہے امریکا یہودیوں کے ساتھ کھڑا ہے یہودیوں کے پاس دنیا میں اسرائیل کے سوا کوئی دوسری جگہ نہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں