منگل, جون 16, 2026
اشتہار

ٹرمپ انتظامیہ کا ویزا پالیسی سے متعلق بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن (18 مارچ 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے امریکا میں سیاحتی اور کاروباری ویزا پالیسی سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا۔

روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے ایک نیا ضابطہ متعارف کروایا ہے جس کے تحت اب مجموعی طور پر 50 ممالک کے شہریوں کو امریکا میں داخلے کی درخواست دینے کیلیے 15 ہزار ڈالر بطور ضمانتی بانڈ جمع کروانا ہوں گے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ایک عہدیدار نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس فہرست میں مزید 12 ممالک کا اضافہ کیا جا رہا ہے جبکہ 38 ممالک پہلے ہی اس فہرست میں شامل تھے۔

یہ توسیعی ویزا بانڈ پروگرام 2 اپریل سے نافذ العمل ہوگا۔ یہ شرط کاروباری اور سیاحتی مقاصد کیلیے جاری کیے جانے والے B1 اور B2 ویزوں پر لاگو ہوگی۔

عہدیدار کے مطابق اس اقدام کا مقصد غیر ملکیوں کو ویزا کی مدت ختم ہونے کے بعد بھی امریکا میں غیر قانونی قیام سے روکنا ہے۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ یہ رقم (بانڈ) ان ویزا حاصل کرنے والوں کو واپس کر دی جائے گی جو ویزا کی شرائط کے مطابق بروقت اپنے وطن واپس لوٹ جائیں گے یا کسی وجہ سے سرے سے سفر ہی نہیں کریں گے۔

اس پروگرام میں شامل کیے گئے 12 نئے ممالک یہ ہیں:

کمبوڈیا، ایتھوپیا، جارجیا، گریناڈا، لیسوتھو، ماریشس، منگولیا، موزمبیق، نکاراگوا، پاپوا نیو گنی، سیچلس، اور تیونس

امریکی محکمہ خارجہ کے عہدیدار نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ویزا بانڈ پروگرام کی بدولت ویزا کی مدت سے زائد قیام کرنے والے افراد کی تعداد میں کمی آئی ہے۔

پہلے سے شامل 38 ممالک:

الجزائر، انگولا، اینٹیگوا اور باربوڈا، بنگلہ دیش، بینن، بھوٹان، بوٹسوانا، برونڈی، کیبو وردے، وسطی افریقی جمہوریہ، کوٹ ڈی آئیوری، کیوبا، جبوتی، ڈومینیکا، فجی، گبون، گیمبیا، گنی، گنی بساؤ، کرغیزستان، ملاوی، موریطانیہ، نمیبیا، نیپال، نائیجیریا، ساؤ ٹومے اور پرنسیپے، سینیگال، تاجکستان، تنزانیہ، ٹوگو، ٹونگا، ترکمانستان، ٹوالو، یوگنڈا، وانواتو، وینزویلا، زیمبیا، اور زمبابوے

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں