واشنگٹن (18 جون 2026): امریکا نے اُن مخصوص پر ویزا پابندیوں کا اعلان کیا ہے جن کے بارے میں اس کا کہنا ہے کہ وہ ایتھوپیا میں امن کو سبوتاژ کر رہے ہیں۔
خبر رساں ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ویزا پابندیوں کا محور ٹیگرے پیپلز لبریشن فرنٹ (ٹی پی ایل ایف) کے سخت گیر مؤقف رکھنے والے رہنما اور ان کے قریبی اہلخانہ ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ نے بیان میں کہا کہ ٹی پی ایل ایف کے سخت گیر عناصر اور ایتھوپیا کی حکومت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی نے شمالی ایتھوپیا میں تنازع کو دوبارہ بھڑکانے اور پورے خطے میں امن و سلامتی کو نقصان پہنچانے کا خطرہ پیدا کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دبئی جانا مزید آسان ہوگیا، ویزا کے حوالے سے بڑی پیشکش
رواں سال کے شروع میں ٹی پی ایل ایف افواج اور ایتھوپیا کی سرکاری افواج کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کا حوالہ دیتے ہوئے بیان میں کہا گیا کہ ویزا پابندی کی یہ پالیسی ان افراد کو نشانہ بناتی ہے جو ٹیگرے خطے کے بحران کے حل کو سبوتاژ کرنے کے ذمہ دار ہیں یا اس میں ملوث ہیں۔
ٹیگرے کی مرکزی سیاسی جماعت نے مئی میں شمالی ایتھوپیا کے خطے کے سیاسی نظام پر دوبارہ اپنا کنٹرول قائم کر لیا تھا، جس سے اس دھمکی پر عمل درآمد ہوا جو وفاقی حکومت کے ساتھ خانہ جنگی کا خاتمہ کرنے والے ایک اہم معاہدے کی شق کی خلاف ورزی تھی۔


