ہفتہ, اپریل 11, 2026
اشتہار

امریکا نے افغان شہریوں کو ویزوں کا اجرا روک دیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن (29 نومبر 2025): نیشنل گارڈز کی ہلاکت کے بعد امریکی محکمہ خارجہ نے افغان شہریوں کو ویزوں کا اجرا روک دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ میں لکھا کہ محکمہ خارجہ نے افغان پاسپورٹ پر سفر کرنے والے تمام افراد کیلیے ویزے کا اجرا روک دیا ہے۔

ادھر، امریکی امیگریشن حکام نے کہا کہ وہ دنیا بھر سے پناہ کیلیے دائر تمام درخواستوں پر فیصلے بھی روک رہے ہیں۔

یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز کے سربراہ جوزف ایڈلو نے پناہ گزینوں سے متعلق تمام فیصلے روک دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی غیر ملکی کی جانچ پڑتال اور اسکریننگ کو یقینی بنانے تک تمام فیصلے روک دیے گئے ہیں۔

گزشتہ روز وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ کے واقعے میں افغان شہری کے ملوث ہونے کے بعد امریکا نے افغان شہریوں کیلیے امیگریشن کی تمام درخواستیں روک دی تھیں۔

محکمہ امیگریشن کا کہنا تھا کہ افغان شہریوں کی درخواستیں غیر معینہ مدت کیلیے روکی گئی ہیں، درخواستوں کا مزید جائزہ لیا جائے گا۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ سکیورٹی پروٹوکول کے تحت مزید جانچ کی جائے گی، امریکی عوام کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں