تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

خلیج عمان میں امریکی مفادات کا تحفظ، ٹرمپ کا عالمی فوجی اتحاد بنانے کا اعلان

واشنگٹن: امریکا نے خلیج عمان اور یمن کے سمندر سے تیل سپلائی کرنے والے آئل ٹینکرز اور حساس تنصیبات کے تحفظ کے لیے عالمی فوجی اتحاد بنانے کا اعلان کردیا۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایران اور یمن کے اطراف سمندر کی حفاظت کے حوالے سے امریکا نے غور شروع کیا تھا اس حوالے سے اب باقاعدہ فوجی اتحاد بنانے کا اعلان کردیا گیا۔

امریکی فوجی جنرل جوزف ڈنفرڈ کا کہنا تھا کہ ایران اور یمن کے اطراف سمندرکی حفاظت کے لیے اتحاد بنانا چاہتے ہیں تاکہ تیل کی ترسیل کرنے والے آئل ٹینکرز اور فوجی تنصیبات کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔

اُن کا کہنا تھا کہ امریکا کمانڈ اینڈ کنٹرول کے عمل کے لیے جلد بحری جہاز فراہم کرےگا تاکہ امریکا تیل فراہم کرنے پر مامور بحری جہازوں کے درمیان گشت کو یقینی بنایا جائے جبکہ منصوبے کے تحت دوسرے مرحلے میں اتحادی ممالک کو کشتیاں فراہم کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں: تیل بردار جہازوں پر حملہ بین الاقوامی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے: سلامتی کونسل

انہوں نے بتایا کہ امریکاکی مختلف ممالک سےبات چیت جاری ہے، تقریباً سب ہی منصوبے کی حمایت پر آمادہ ہیں اور رائے عامہ بحال کرنے کی کوششیں بھی تیز کردی گئیں۔

جنرل جوزف ڈنفرڈ کا کہنا تھا کہ امریکا خلیجی خطے میں جہاز رانی کی آزادی کو یقینی بنانا چاہتا ہے، اس حوالے سے خدو خال مرتب کرلیے گئے کیونکہ بین الاقوامی فوجی اتحاد کا قیام ناگزیر ہوگیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں تیل کی فراہمی کرنے والے سعودی بحری جہازوں پر ڈرون کے ذریعے راکٹ فائر کیا گیا تھا جس کے بعد امریکا نے خلیج عمان میں بحری بیٹرا تعینات کیا جبکہ ٹرمپ انتظامیہ نے قطر میں بھی جنگی طیاروں کی دو کھیپ اور فوجی کیمپ تیار کرلیا۔

Comments

- Advertisement -