منگل, اگست 18, 2026
اشتہار

ایران میں عوام نے کئی شہروں پر قبضہ کرلیا ہے، صدر ٹرمپ کا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن(10 جنوری 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران میں عوام نےکئی شہروں پر قبضہ کرلیا ہے۔

وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مظاہرین کو  قتل کرنے کی صورت میں ایک بار  پھر ایران کو  خبردار کردیا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ  ایران کی صورتحال پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے، اگر ایران میں لوگوں کو قتل کیا گیا تو امریکا مداخلت کرے گا، امریکی صدر نے ساتھ ہی واضح کردیا کہ جواب دینے اور  مداخلت کا مطلب ایران میں فوج اتارنا نہیں ہے۔

صدر ٹرمپ بولے ایران اس وقت مصیبت میں ہے، مجھے ایسا لگتا ہے کہ ایران کے کچھ شہروں پر لوگ قابض ہیں، امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایرانی حکومت نے برسوں اپنے عوام کے ساتھ براسلوک کیا، ایرانی حکومت کو آج اپنی عوام کی جانب سے جواب مل رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی امریکی صدر نے متنبہ کیا تھا کہ اگر احتجاج کے دوران مظاہرین کو قتل کیا گیا تو وہ ایران کو بھرپور اور بہت سخت جواب دیں گے۔

ٹرمپ کا مزید کہنا تھا چین اور روس ہم سے وینزویلا کا تیل خرید سکتے ہیں، امریکی تیل کمپنیوں کو وینزیلا میں سیکیورٹی گارنٹی ملے گی، امریکا فوراً وینزویلا کے تیل کو ریفائن اور فروخت کرنا شروع کریگا، ہم نہیں چاہتے روس اور چین گرین لینڈ میں پہنچ جائیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں