پیر, جون 15, 2026
اشتہار

ایران کے خلاف جنگ کی تیاریاں تیز، امریکا سے اسلحہ بردار درجنوں طیارے اسرائیل پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

تل ابیب(18 مئی 2026): اسرائیل اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران امریکا سے اسلحہ بردار درجنوں طیارے اسرائیل پہنچ گئے ہیں، جس کے بعد اسرائیلی فوج کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران امریکی فوجی کارگو طیاروں کی بڑی تعداد اسرائیل پہنچی ہے۔ یہ طیارے جرمنی میں قائم امریکی فوجی اڈوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور جنگی ساز و سامان لے کر تل ابیب پہنچے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی اسلحہ فوری طور پر اسرائیلی فوج کے گوداموں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔

اسرائیلی ٹی وی ‘چینل 13’ نے ایک رپورٹ نشر کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیل نے ایران کے خلاف ممکنہ بڑی فوجی کارروائی کے لیے اپنی تیاریاں تیز کر دی ہیں اور ایران کے خلاف جنگ دوبارہ شروع کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔

امریکی بحریہ کے دو جدید لڑاکا طیارے فضا میں ٹکرا کر تباہ ہوگئے

اسرائیلی ٹی وی ‘چینل 13’ کی رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ جنگی تیاریوں کے سلسلے میں اسرائیلی فوج کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں