واشنگٹن : امریکہ نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ کو آرمی چیف بننے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
تفصیلات کےمطابق واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونرنےپریس بریفنگ کے دوران جنرل قمرجاوید باجوہ کوآرمی چیف بننے پرمبارکباد دی۔
بھارتی صحافی کے سوال کےجواب میں مارک ٹونر کا کہنا تھاکہ جنرل قمرجاوید باجوہ نےابھی عہدہ سنبھالا ہے انہیں کام کرنے کا موقع تو دیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونرنےبھارتی صحافی کوکہاکہ آپ کے سوال میں موجود مفروضوں کا جواب نہیں دےسکتا۔
مارک ٹونر کاکہناتھاکہ پاکستان پردہشتگردوں کی تربیت کےالزامات کی تصدیق نہیں ہوسکی،پاکستان کے ساتھ انسداد دہشتگردی پرتعاون جاری ہے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ مارک ٹونر نےاعتراف کیاکہ پاکستان نےدہشت گردی کےخلاف جنگ کی قیمت ادا کی ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان اوربھارت کشیدگی کم کرنےکی کوشش کریں،جان کربی
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی کا کہناتھا کہ امریکہ پاکستان اور بھارت سے مسلسل رابطے میں ہےاوردونوں ملکوں کےدرمیان تعلقات بہتر ہونا دیکھنا چاہتا ہے۔