منگل, مئی 12, 2026
اشتہار

ٹرمپ کا مودی کے بھارت کو ایک اور بڑا جھٹکا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت پر 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کے بعد ٹرمپ نے مودی سرکار کو ایک اور بڑا جھٹکا دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امریکا نے بھارت کو ایرانی چابہار بندرگاہ پر دی گئی چھوٹ واپس لے لی، امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ایران پر دباؤ ڈالنے کیلئے چھوٹ واپس لی گئی۔

چا بہار پر بھارتی آپریٹرز کو امریکی سزاؤں کا سامنا ہو سکتا ہے چھوٹ واپس لینے کا فیصلہ 29 ستمبر 2025 سے مؤثر ہو گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چابہار بھارت کیلئے افغانستان اور وسط ایشیا تک اہم تجارتی راستہ ہے چا بہار پر سرمایہ کاری کرنے والی بھارتی کمپنیوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے۔

امریکا نے بھارتی کاروباری شخصیات کے ویزے منسوخ کردیے ہیں۔

امریکی حکومت کا کہنا ہے کہ بھارتی کاروباری شخصیات ممنوعہ جان لیوا نشے کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں، ویزوں منسوخی ٹرمپ انتظامیہ کی منشیات کے خلاف مہم کا حصہ ہے۔

امریکی کانگریس کا کہنا ہے کہ بھارت 23 بڑے منشیات پیدا یا گزرگاہ ممالک میں شامل ہے۔

واضح رہے کہ امریکا میں سال 2023 میں فینٹانل کے باعث 76 ہزار سے زائد اموات رپورٹ ہوئی تھیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں