بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

ماں کی لاش دو سال تک فریزر میں چھپانے والی بیٹی گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا میں بیٹی نے ماں کی لاش کو تقریباً دو سال تک فریزر میں چھپائے رکھا اور پھر راز کھلنے پر گرفتار کر لی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایوا برچر والدہ رجینا مائیکلسکی کی لاش فریزر میں چھپانے کے جرم میں جیل میں ہیں جنہیں آج شکاگو کی عدالت میں جج کے سامنے پیش کیا گیا۔

ایوا برچر کے وکیل نے ان کی رہائی کے لیے عدالت میں کم بانڈ کی درخواست دائر کی جسے جج نے فوراً مسترد کر دیا۔

متعلقہ: خطرناک سیریل کلر شوہر کی کہانی سامنے آگئی

پولیس نے عدالت کو بتایا کہ 96 سالہ رجینا مائیکلسکی کی لاش رواں ہفتے ان کے گیراج میں موجود فریزر سے ملی، تفتیش میں معلوم ہوا کہ ان کی موت دو سال قبل مارچ میں 2021 ہوئی۔

تفتیش کاروں کا ماننا ہے کہ ایوا برچر والدہ کی لاش کو چھپا کر ان کے سماجی تحفظ کے فوائد حاصل کرنا چاہتی تھی۔

عدالت نے ایوا برچر پر 20 ہزار ڈالرز کے بانڈ مقرر کر دیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں