The news is by your side.

داعش کی کمانڈر امریکی خاتون کو سزا سنا دی گئی

اسلامک اسٹیٹ (داعش) کی کمانڈر امریکی خاتون کو جرائم ثابت ہونے پر 20 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق 42 سالہ ایلیسن فلوک اکرین نے عراق، لیبیا اور شام میں دہشتگردانہ کارروائیوں کے ساتھ ساتھ خواتین اور لڑکیوں کو دہشتگردی کی تربیت کا اعتراف کیا تھا۔

کنساس کی رہنے والی مجرمہ کو جون میں جرائم ثابت ہونے پر قصوروار قرار دیا گیا تھا اور اب عدالت نے اسے 20 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

ایلیسن نے اعتراف کیا تھا کہ اس نے 100 سے زائد خواتین اور لڑکیوں کو دہشتگردی کی تربیت دی تھی جن میں کچھ لڑکیوں کی عمر 10 سال سے بھی کم تھی۔

امریکی حکام کے مطابق مجرمہ کا بنیادی کام خواتین کو دہشتگردی کے لیے تیار کرنا اور ان کی خصوصی تربیت کرنا تھا۔ اس نے خواتین کو اے کے 47 چلانے، دستی بم اور خودکش بیلٹ کا استعمال سکھایا تھا۔

ایلیسن پر امریکا میں دہشتگردی پھیلانے کے لیے لوگوں کو بھرتی کرنے کا الزام بھی ہے۔ سنہ 2000 میں وہ اپنے دوسرے شوہر کے ساتھ لبنانی تنظیم انصارالشریعہ میں شامل ہوئی اور پھر آئی ایس کی خواتین بٹیلین کی کمانڈر بنیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں