واشنگٹن :عالمی باکسنگ چیمپیئن ٹیرنس بڈ کروفرڈ کو گاڑیوں کی ورکشاپ میں ہنگامہ کرنے پرجیل بھیج دیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق گزشتہ روز امریکی باکسر کے مقدمے کی سماعت ہوئی،جہاں جج نے عالمی باکسنگ چیمپیئن کو 3 ماہ قید کی سزا سنائی اور اس کے ساتھ انہیں کمیونٹی سروس کے لیے120 گھنٹے صرف کرنے کاحکم دیا۔
امریکی باکسر کے مقدمے کی سماعت کے دوران جج کا کہناتھا کہ آپ مسلسل ایسا برتاؤ کررہے ہیں جیسے آپ قانون سے بالاتر ہیں لیکن ایسا نہیں ہے۔
خیال رہے کہ امریکی باکسر نے رواں سال اپریل میں نیبراسکا میں واقع ایک ورکشاپ کے مالک کے ساتھ جھگڑا کیا تھا جب ان کی گاڑی کو پینٹ کیا جا رہا تھا۔
انہوں نےگاڑی پر پینٹ کروانے کے بعد یہ کہہ کر ورکشاپ کے مالک کو پوری رقم ادا نہیں کہ وہ ورکشاپ کی سروس سے خوش نہیں تھے۔
واضح رہے کہ امریکی باکسر نے اپنی سزا سے صرف پانچ دن پہلے جان ملینا کو شکست دے کر ڈبلیو بی سی اور ڈبلیو بی او کے ٹائٹلز کا دفاع کیا تھا۔