تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

امریکا اورچین سائبرجاسوسی کی روک تھام پرمتفق

واشنگٹن: امریکا اور چین دنیا کے امن کی بقا کے مشترکہ منصوبے پر کام کرنے پررضامندہوگئے اوردنیا سے سائبر جاسوسی روکنے کیلئے اقدامات پربھی اتفاق ہوگیا۔

وائٹ ہاؤس میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر براک اوباما اور ان کے چینی ہم منصب ژی جن پنگ باہمی طور سے معاشی اور دنیا کی تبدیل شدہ صورتحال میں امن کی کوششوں کو ٹھوس بنانے پر اتفاق کیا۔

دونوں ممالک سائبر جاسوسی روکنے کے اقدامات کرنے اور انٹرنیٹ کے ذریعے تجارتی راز نہ چرانے پر متفق ہوگئے ہیں.

صدراوباما نے کہا کہ اختلافات کے باوجود دونوں ممالک نے کئی معاملات پر تعاون کو وسیع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

چین کے صدر ژی جن پنگ کا یہ امریکہ کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔

دونوں رہنماؤں نے سائبر کرائم روکنے کے لیے بھی ایک اعلیٰ سطحی گروپ کے قیام کی منظوری دی ہے جس کا پہلا اجلاس آئندہ تین ماہ میں بلایا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -