تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

امریکا جانے کے خواہش مند افراد کے لیے بری خبر

واشنگٹن: امریکی حکومت نے کرونا وائرس کے پیش نظر دنیا کے تمام ممالک کو ویزہ جاری کرنے پر پابندی کا اعلان کردیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ویزے جاری کرنے کے عمل کو عارضی طور پر معطل کیا جارہا ہے، اس ضمن میں تمام ممالک میں موجود سفارت خانوں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ویزوں کے اجرا پر پابندی کرونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے کیے جانے والے ہنگامی اقدامات کے تحت کیا گیا تاکہ امریکا کو بڑے نقصان سے بچایا جاسکے۔

محکمہ خارجہ کی جانب جاری اعلامیے کے بعد دنیا بھر میں قائم تمام امریکی سفارت اور قونصل خانوں نے ہنگامی بنیادوں پر منسوخ کردیے اور درخواست گزاروں کو بتایا کہ وہ آئندہ کے اعلان کا انتظار کریں۔

مزید پڑھیں: ایوانکا ٹرمپ کی کرونا ٹیسٹ رپورٹ آگئی

یہ بھی پڑھیں: امریکا : 34 سالہ امریکی شہری کروناوائرس کے باعث ہلاک

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ویزہ سروس کو عارضی طور پر معطل کیا گیا، جیسے ہی صورت حال قابو میں آئے گی تو جلد سے جلد ویزے جاری کرنے کا عمل شروع کردیا جائے گا۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ امریکی شہریت حاصل کرنے والے درخواست گزاروں کو بھی مخصوص صورت حال میں ویزے جاری کیے جائیں گے۔ درخواست گزاروں کو بذریعہ تحریر وجہ بیان کرنا ہوگی جس کے بعد اُن کا انٹرویو کر کے ویزہ جاری کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ امریکا میں اب تک کرونا وائرس کے 10 ہزار سے زائد کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ متعدد اموات بھی ہوئیں، ٹرمپ نے موجودہ صورت حال کے تناظر میں ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا۔

Comments

- Advertisement -