ہفتہ, اپریل 18, 2026
اشتہار

امریکا کی پشاور فضائیہ کیمپ حملے کی شدید مذمت

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکا نے پشاور فضائیہ کیمپ پرحملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک سی ٹونرنے واشنگٹن میں ہفتہ وارمیڈیا بریفنگ میں کہا کہ پشاورمیں فضائیہ کیمپ پرحملہ انتہائی افسوسناک ہے، تاہم یہ پہلا واقعہ نہیں، اس سے قبل بھی پاکستان میں متعدد دہشتگرد واقعات ہوچکے ہیں۔

پاکستان دہشتگردی اور شدت پسندی سے سب سے زیادہ متاثر ملک ہے، پاکستان نے دہشتگردی ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام مسلسل دہشتگردی کے خلاف جدوجہد کررہے ہیں، امریکا شدت پسندی اور دہشت گردی کے خلاف کی جانے والی جنگ میں پاکستان کے ساتھ ہے، دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاکستان کو بھرپور مدد اور تعاون فراہم کرتے رہیں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں