تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

امریکا کا افغانستان کے 10 ارب ڈالرز کے اثاثے فوری بحال کرنے سے صاف انکار

واشنگٹن: امریکی حکومت نے افغانستان کے منجمد اثاثے فوری طور پر بحال نہ کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ افغانستان کے قومی بینک کے 10 ارب ڈالرز مالیت کے اثاثے منجمد ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جوبائیڈن انتظامیہ انہیں فوری طور پر بحال کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں رکھتی کیونکہ نائن الیون کیس ابھی زیر سماعت ہے جس کے بعد ہی کوئی فیصلہ کیا جاسکتا ہے۔

جین ساکی کی بات سے یہ اشارہ ملا کہ نائن الیون کے متاثرہ خاندانوں کی جانب سے دائر کیس کے فیصلے کے بعد ہی امریکی حکومت افغانستان کے اثاثوں کی بحالی کے حوالے سے فیصلہ کرے گی۔

مزید پڑھیں: افغانستان کی معاشی بدحالی، شہری قالین بننے پر مجبور

یہ بھی پڑھیں: افغانستان کی منجمد رقم، بڑی خبر سامنے آگئی

وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے ایک صحافی کے سوال پر جواب دیا کہ افغان بینک کے منجمد اثاثوں کی بحالی کے حوالے سے وقت کا تعین نہیں کیا جاسکتا کیونکہ اس میں ایک سال یا اُس سے زیادہ وقت بھی لگ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلے کی روشنی میں ہی جوبائیڈن انتظامیہ کوئی فیصلے کر سکے گی کیونکہ ہم نائن الیون کے متاثرہ خاندانوں کو بھی جواب دہ ہیں۔

Comments

- Advertisement -