تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

کرونا وائرس کی مشکلات میں گھرے امریکا کے جنگلات میں‌ خوفناک آتشزدگی

نیویارک: امریکا کی دو ریاستوں کے جنگلات میں موسمِ گرما کے آغاز سے قبل ہی جنگلات میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے حکام پریشانی کا شکار ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا میں ایک طرف تو کرونا وائرس نے خوف پھیلا کر رکھا ہوا ہے اور وہاں روزانہ کی بنیاد پر نئے کیسز رپورٹ ہورہے ہیں تو دوسری طرف نیوجرسی، فلوریڈا اور ٹیکساس کے جنگلات میں ہزاروں ایکڑ رقبے پر پھیلے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی۔

کرونا خطرات کے پیش نظر حکام نے فائر فائٹرز کو آگ بجھانے کے لیے نیا طریقۂ کار وضع کیا جس کے تحت وہ ایک سال مل کر نہیں بلکہ علیحدہ علیحدہ آگ بجھائیں گے اور اس دوران اُن کے پاس حفاظتی لباس سمیت دیگر اشیا بھی موجود ہوں گی۔

Forest fire burns roughly 1,000 acres in Downe Township, New ...

حکام نے فائر فائٹرز کو متنبہ کیا ہے کہ وہ سماجی دوری اختیار کرتے ہوئے آگ بجھانے کا کام کریں مگر جنگلات میں کام کرنے والے ان ہدایات پر عمل نہیں کرپارہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حکام نے اہلکاروں کے تحفظ کے لیے نئی تجاویز بھی پیش کیں اور حکم دیا کہ ایک فائر بریگیڈ کے ساتھ ڈرائیور اور ایک اہلکار ہی موجود ہوگا جبکہ دیگر رضاکار بھی اسی طرح علیحدہ گاڑیاں استعمال کریں گے۔

مزید پڑھیں: جنگلات میں لگی قیامت خیز آگ سے کروڑوں جانور ہلاک

فائر سروس حکام کا کہنا ہے کہ وسائل کی کمی اور وائرس کے پھیلاؤ کے باعث فائر سروس صرف ان ہی مقامات پر استعمال کی جائے گی جہاں انسانی زندگی اور املاک بچانے کا امکان ہوگا۔

Gusty winds fan South Jersey forest fire Thursday night

طبی ماہرین کے مطابق آگ بجھانے کے لیے قائم کیے جانے والے کیمپوں میں بھی وبائی امراض پھوٹنے کا خدشہ ہے لہذٰا موجودہ وبا کے پیشِ نظر سخت اقدامات اُٹھائے جائیں‌ گے۔

Crews battling large forest fire in Cumberland County | FOX 29 ...

وائلڈ لینڈ فائر سروس کے صدر کیسی جیوڈ کا کہنا ہے کہ جنگلات میں لگنے والی آگ سے پھیلنے والا دھواں، سانس اور دمے کے مریضوں کے لیے نقصان دہ ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ حکام کو مہینوں پہلے ہی کرونا وائرس کے پیشِ نظر آگ بجھانے والے عملے کا طریقہ کار وضع کر لینا چاہیے تھا مگر ایسا نہ ہوسکا جس کی وجہ سے ہمیں‌ آج پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Comments

- Advertisement -