جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

فٹبال کے میدان میں جنگلی جانور کی انٹری، کھلاڑی و تماشائی حیران

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی ریاست ایریزونا کے فٹبال (رگبی) اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ کے دوران اسٹیڈیم میں اچانک لومڑی کی آمد سے کھلاڑی حیران رہ گئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا کی جنوب مغربی ریاست ایریزونا میں کھلاڑی فٹبال کھیلنے میں مصروف تھے کہ اچانک چالاک تصور کیا جانے والا جنگی جانور آن پہنچا جسے دیکھ کر کھلاڑی اور تماشائی دنگ رہ گئے۔

لومڑی کی اچانک آمد پر کھلاڑیوں اور تماشائیوں نے میدان زور زور سے ہنسنا شروع کردیا اور اسٹیڈیم کے عملے نے لومڑی کو میدان سے باہر نکالا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

- Advertisement -

تیس سیکنڈ کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لومڑی کی وجہ سے میچ میں خلل پیدا ہوا اور سب لوگ لومڑی کی طرف متوجہ ہوگئے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیکیورٹی عملے کی کاوش سے لومڑی اسٹیڈیم سے جلد ہی باہر نکل گئی جس کے بعد دوبارہ میچ کا آغاز ہوا۔

تیس سیکنڈ کے ویڈیو کلپ کو اب تک ساڑھے پانچ لاکھ مرتبہ دیکھا جاسکتا ہے جب کہ ساڑھے پانچ ہزار کے قریب افراد ویڈیو پر پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں