جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

امریکہ نے نادر فن پارہ پاکستان کو واپس کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک  :  امریکہ نے پاکستان سے 1980 میں وادی سوات سے  چوری ہونے والا نادر آرٹ گندھارا مجسمہ پاکستان کے حوالے کردیا گیا۔

گزشتہ روز امریکہ  کے شہر مین ہٹن میں والی نیلامی کے دوران مجسمہ پاکستانی سفارت کار سعید شیخ کے حوالے کردیا گیا ۔ اس نادر نمونے کو 10 لاکھ ڈالر تک فروخت کرنے کی توقع  تھی۔

ary-post

- Advertisement -

تقریب کے دوران  مین ہٹن کے ڈسٹرکٹ اٹارنی سائرس وینس نے اسکی فروخت کو روکتے ہوئے اعلان کیا کہ یہ انمول اور قیمتی مجسمہ ہے ۔ جو پاکستان کی ملکیت ہے مگر یہ نمونہ فی الحال امریکہ میں رکھا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق دوسری صدی کے اس نادر نمونے پر بُت مت کے گوتم بدھ کے پیروں کے نشانات واضح ہیں ۔26 سال قبل پُر اسرار طور پر غائب کر کے جاپان اسمگل ہونے کے بعد امریکہ پہنچا یا گیا ہے۔

واضح رہے  پاکستان سے ماضی میں بھی نادر مورتیاں، قیمتی اشیاء، پرندے و جانوراسمگل کرنے کے واقعات سامنے آچکے ہیں ۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں