ہفتہ, مارچ 14, 2026
اشتہار

ٹی 20 ورلڈکپ 2026 کیلیے امریکا کا اسکواڈ کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2026 کے لیے امریکا نے اپنے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، ٹیم کی قیادت مونانک پٹیل کریں گے۔

رپورٹس کے مطابق امریکا کی جانب سے اعلان کردہ اسکواڈ میں تجربہ کار اور ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے، جن میں ستیجا مکھاملا، سوربھ نیتھراالواکر، اینڈریز گاؤس، شایان جہانگیر، جسدیپ سنگھ، سنجے کرشنامورتی، علی خان، شیہن جیسوریا، حرمت سنگھ، محمد محسن، ملند کمار، نوستش کینجیگے، شبھم رنجنے اور شادلے وین شالک ویک شامل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق امریکی ٹیم حالیہ برسوں میں ٹی 20 کرکٹ میں تیزی سے ابھری ہے اور اس اسکواڈ کے اعلان کے بعد شائقین کو توقع ہے کہ امریکا ورلڈ کپ میں مضبوط کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میں شاہد آفریدی کی دھوم، ’آئیکونک‘ پرفارمنسز شامل

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈکپ 2026 کا آغاز 7 فروری سے ہوگا، 7 فروری سے 8 مارچ تک جاری رہنے والے ورلڈ کپ کی بھارت اور سری لنکا مشترکہ طور پر میزبانی کررہے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں