تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

کرونا کو معمولی لینے والوں کی شادی ہلاکت خیز بن گئی

نیویارک: امریکا کے مشرقی علاقے میں واقع ایک دیہات میں شادی کی تقریب میں احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کی گئیں جس کی وجہ سے 7 افراد کی ہلاکت اور 170 کوویڈ کے مریض بن گئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا کے وبائی امراض سے متعلق ادارے سی ڈی سی نے گزشتہ دنوں ملی نوکیٹ میں واقع ایک گاؤں کا دورہ کیا تو وہاں دل دہلا دینے والے انکشافات سامنے آئے۔

رپورٹ کے مطابق اس گاؤں میں مجموعی آبادی کی تعداد 4 ہزار ہے جہاں شادی کی تقریب میں شرکت کرنے والوں میں سے 172 کو وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ 7 افراد وبا سے ہلاک ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دیہات سے قریب واقع جیل میں بھی کرونا وائرس پہنچ گیا جہاں 80 قیدیوں کو وائرس کی تصدیق ہوئی۔

مزید پڑھیں: کرونا وائرس: عینک والے افراد کے لیے خوشخبری

بتایا گیا ہے کہ جیل میں تعینات ایک اہلکار نے شادی کی تقریب میں شرکت کی اور وہ اپنی ڈیوٹی پر جاتا رہا، ایک روز بعد جب طبیعت خراب ہوئی تو ڈاکٹرز نے اُس کا کرونا ٹیسٹ کیا جس کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

شادی کی تقریب میں شرکت کرنے والے نرسنگ ہوم کے ملازمین میں بھی کرونا کی تصدیق ہوئی۔

سی ڈی اے حکام نے ابتدائی تفتیش کے بعد کہا کہ ’کرونا سے متاثر یا مرنے والے لوگوں نے شادی کی تقریب میں شرکت کی، کوئی متاثرہ شخص یہاں موجود تھا جس کی وجہ سے وبا گاؤں تک پہنچ گئی‘۔

Comments

- Advertisement -