تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

امریکا: خاتون کیلئے پراسرار پیغام، سوشل میڈیا پر ہلچل

واشنگٹن: امریکا میں پراسرار پیغام نے خاتون کو خوف میں مبتلا کردیا، اس حوالے سے سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی خاتون روزانہ کی بنیاد پر صبح سویرے گھر کا کچرا باہر پڑے ڈبے میں ڈالتی ہے لیکن اس مرتبہ اسے ایک حیرت انگیز صورت حال کا سامنا کرنا پڑا کیوں کہ کسی نامعلوم شخص نے کچرے کے ڈبے پر ایک پراسرار پیغام لکھ دیا۔

رپورٹ کے مطابق برف باری کے باعث ڈبے پر برف جمی تھی تو شہری نے انگلی کی مدد سے اس پر ‘1ایف’ لکھ دیا، اس کا مطلب تاحال کوئی نہیں جان سکا جس کی وجہ سے خاتون شدید خوف کا شکار ہے۔

مذکورہ عورت نے اس حوالے سے ویڈیو ٹک ٹاک پر شیئر کی تو صارفین نے مختلف تبصرے کیے۔ کسی کا کہنا تھا کہ 1 ایف کا مطلب آپ اکیلی رہتی ہیں تو کوئی آپ کا پیچھا کررہا ہے اور ممکنہ طور پر نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔

اسی طرح ایک صارف نے انہیں مشورہ دیا کہ خود کا خیال رکھیں، کچھ غلط ہوسکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -