تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

امریکا میں‌ طیارہ ہائی جیک کرلیا گیا، سپر مارکیٹ پر گرانے کی دھمکی

امریکا کی ریاست مسیسیپی میں پائلٹ نے طیارہ ہائی جیک کرکے اسے سپر مارکیٹ پر گرانے کی دھمکی دے دی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولیس حکام کا بتانا ہے کہ علی الصبح پائلٹ نے نائن ون ون پر کال کرکے طیارہ ہائی جیک کرنے کی دھمکی دی۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی فوٹیج میں طیارے کو علاقے کے اوپر نچلی پرواز کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

پولیس حکام کی جانب سے مسیسیپی کے شہریوں خبردار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹوپیلو شہر کی ایک بڑی سپر مارکیٹ ویسٹ مین پر واقع وال مارٹ کو پائلٹ نے  اڑانے کی دھمکی دی ہے جبکہ افسران پائلٹ کے ساتھ رابطے میں ہیں اور ان سے بات کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

 پولیس حکام نے سپر مارکیٹ کے تمام اسٹور اور پیٹرول پمپ بند کرادیے جبکہ ہنگامی حالت کے پیش نظر لوگوں کو علاقے سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واضح نہیں ہوسکا کہ پائلٹ کا مقصد کیا ہے اور وہ کیوں والمارٹ کو نشانہ بنانا چاہتا ہے۔

Police: Plane circling Mississippi city threatens to crash

 طیارہ سفید بیچ کرافٹ کنگ ایئر ٹوئن انجن والا طیارہ ہے اور یہ سات افراد کو لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ اس کا وزن تین ٹن سے زیادہ ہے۔

مسیسیپی کے گورنر ٹیٹ ریوز نے ٹویٹر پر لکھا: ‘ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور ایمرجنسی منیجرز اس خطرناک صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

‘انہوں نے لکھا کہ ٹوپیلو پولیس ڈیپارٹمنٹ کی اپ ڈیٹس سے شہریوں کو باخبر رہنا چاہیے۔’

سی این این کے مطابق بعدازاں دھمکی دینے والے پائلٹ کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

 

Comments

- Advertisement -