تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

گوشت کی آخری بوٹی پر بھیانک جھگڑا (بچے ویڈیو نہ دیکھیں)

پنسلوینیا: دنیا میں مہذب سمجھے جانے والے امریکیوں نے ایک ریسٹورنٹ میں گوشت کی آخری بچی بوٹی کے لیے ایسا طوفان کھڑا کر دیا، جسے دیکھ کر پوری دنیا حیران رہ گئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق قطار میں آگے نکل کر گوشت کی بوٹی لینے پر ریاست پنسلوینیا کا ایک ریسٹورنٹ میدان جنگ بن گیا، گوشت کی ایک بوٹی کی خاطر 40 افراد آپس میں بھیانک انداز میں لڑ پڑے۔

رپورٹس کے مطابق پنسلوینیا کے شہر فلاڈیلفیا کے ریسٹورنٹ گولڈن کورل میں بیف اسٹیک کم پڑ گیا تھا، بوفے شیف نے ایک ایسے گاہک کو آخری اسٹیک تھمایا جو لائن میں پیچھے کھڑا تھا اور اچانک آگے نکل آیا۔ اس کے بعد مشتعل گاہک آپس میں ایسے گتھم گتھا ہو گئے کہ ذرا سی دیر میں کرسیاں، پلیٹیں، ہتھیار بن گئے، جس کے ہاتھ جو لگا مخالفین پر برساتے رہے۔

اس واقعے کی ایک چونکا دینے والی ویڈیو بھی وائرل ہو گئی ہے، فوٹیج میں گاہکوں کو ریسٹورنٹ میں تباہی مچاتے دیکھا جا سکتا ہے، جس کا آغاز اس وقت ہوا جب ایک گاہک بوفے شیف پر مشتعل ہو گیا جو اس کے سامنے دوسرے آدمی کو اسٹیک پیش کر رہا تھا۔

جمعہ کی رات ہونے والی ہنگامہ آرائی میں 40 سے زیادہ افراد شامل تھے۔ ایک گاہک الیکسس ریوس نے بتایا کہ جھگڑا اس وقت شروع ہوا جب اس نے اپنے سامنے کھڑے شخص سے آگے بڑھ کر اسٹیک حاصل کر لیا۔

عینی شاہد گیون لاؤلیٹا نے کہا کہ لڑائی اس وقت شروع ہوئی جب ایک شخص نے دوسرے کو لائن میں کاٹ کر آخری سٹیک لے لیا۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے، اور بتایا ہے کہ ملوث افراد کو حملے کے الزامات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اس شرمناک لڑائی کی فوٹیج سوشل میڈیا صارف لاؤلیٹا نے ریکارڈ کی جس نے ویڈیو کو پیر کو اپنے فیس بک پیج پر پوسٹ کیا۔ چار منٹ کی ویڈیو کے آغاز میں دکھایا گیا ہے کہ لوگ گاہکوں کے لڑنے والے گروپ کے ارد گرد کھڑے ہیں جنھیں ریسٹورنٹ کے وسط میں ایک دوسرے پر چیختے ہوئے دیکھا اور سنا جا سکتا ہے۔

اس کے بعد وہاں موجود اکثر لوگ ایک دوسرے پر کرسیاں اور بوسٹر سیٹوں سے مسلسل حملے شروع کر دیتے ہیں، جب کہ دیگر لوگ خوف سے چیخ و پکار کرتے ہیں، ملازمین بیچ میں آکر جھگڑا روکنے کی ناکام کوشش کرتے رہے۔

قطار توڑ کر اسٹیک حاصل کرنے والے جس شخص کی وجہ سے یہ جھگڑا شروع ہوا تھا، اس نے عجیب منطق پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ کووِڈ بھی اس جھگڑے کی وجہ بنی ہو، کیوں کہ ماسک کی وجہ سے لوگ ایک دوسرے کو اپنی بات ٹھیک سے سمجھا نہیں پاتے۔

جھگڑے میں کرسیاں اور بوسٹر سیٹس لگنے کی وجہ سے کئی افراد معمولی طور پر زخمی ہو گئے تھے۔ سوشل میڈیا پر اس واقعے پر عجیب و غریب تبصرے ہونے لگے، ایک صارف نے لکھا کہ مجھے گولڈن کورل پسند ہے، لیکن آئندہ جب بھی جاؤں گا ہیلمٹ پہن کر جاؤں گا۔

Comments

- Advertisement -