تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

امریکا: دریا میں نہاتے ہوئے بچے کے ساتھ اچانک کیا ہوا؟

واشنگٹن: امریکی ریاست میری لینڈ کے ایک دریا میں نہاتے ہوئے 6 سالہ بچہ اچانک رسی سے لٹک گیا، ریسکیو عملے نے لڑکے کی زندگی بچالی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں منچلے بچے کو رسی کی مدد سے پانی میں کرتب دکھانا مہنگا پڑگیا، رسی اچانک لڑکے کے پیروں میں پھنس گئی جس کے باعث اس کا سر پانی میں جبکہ جسم رسی سے لٹک گیا۔

امریکا میں نوجوان رسیوں کی مدد سے دریاؤں اور جھیلوں میں نہانے کے عادی ہوتے ہیں، اسی طرح امریکی بچے کو ایڈونچر کے شوق نے پانی میں ڈوبا دیا، خوش قسمتی سے ریسکیو عملے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اس کی زندگی بچالی۔

رپورٹ کے مطابق پانی میں سر ڈوبنے کے باعث بچے کی سانس رک رہی تھی لیکن وہ مسلسل سر اٹھا کر آکسیجن لینے کی کوشش کررہا تھا، ہاتھ پیروں تک نہ جانے کے باعث وہ از خود کچھ نہ کرسکا۔

Comments

- Advertisement -