The news is by your side.

Advertisement

امریکی حکومت کی جانب سے پاکستانی کاروباری طبقے کیلئے منصوبہ

کراچی: امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (USAID) اور میسا چوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (MIT) کے زیر اہتمام مستقبل کے پاکستانی کاروباری لیڈران کیلئے چھٹی کارپوریٹ جدت اورکاروباری کانفرنس اور 8 ویں بزنس ایکسلریشن پروگرام کے فائل راونڈ کا انعقاد کیا گیا ۔

تقریب میں USAID کے عملے ، ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں ، تاجروں ، ماہرین تعلیم اور طلبا نے شرکت کی ۔

USAID پاکستان کے مشن ڈائریکٹر جان گرور کے نے کہا کہ امریکی حکومت مستقبل کے پاکستانی پیشہ وروں کی قابلیت میں اضافے کے لئے تربییتی پروگراموں پر 34 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہی ہے ۔

جان گرور کے کا کہنا تھا کہ یو س کی توجہ تعلیم صحت ،توانائی اور حکومتی انتظام کو بہتر بنانے پر مرکوز ہےجس کے تحت مئی 2017 تک 6 ہزار سے زائد پاکستانیوں کو تربیت فراہم کی جائے گی۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں