پاکستان کے ابھرتے ہوئے اسٹار لیگ اسپنر اسامہ میر نے کہا ہے کہ میرا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں ہے شاداب خان میچ ونر کھلاڑی ہیں۔
پاکستان نے چوتھے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست دیتے ہوئے ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔
میچ کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے اسامہ میر نے کہا کہ خوشی ہے کہ آج میں نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا میچ کے لیے کنڈیشن کو سمجھ کر پلان بنایا تھا۔
Usama Mir's press conference following the fourth ODI in Karachi.#PAKvNZ | #CricketMubarak https://t.co/on0mKnM2nr
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 5, 2023
انہوں نے کہا کہ بھارت میں بھی کنڈیشن پاکستان سےمختلف ثابت نہیں ہوں گی پاکستان ٹیم کے ہر کھلاڑی کو ورلڈ کپ کیلئے تیار کیا جا رہا ہے مینجمنٹ کی کوشش ہے موقع ملنے پر کھلاڑی چیلنج کو قبول کرسکیں۔
اسامہ میر نے واضح کہا کہ میرا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں ہے شاداب خان میچ ونر کھلاڑی ہیں ورلڈ کپ سےقبل شاداب خان ردھم میں آجائیں گے ہم دونوں ہی ورلڈکپ کو سوچ کر تیاری کررہے ہیں۔