تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

فضول خرچی سے بچنے کے مفید مشورے

ہم میں سے ہر کوئی پیسے کمانے کے لیے محنت کرتا ہے لیکن بہت کم ایسے لوگ ہوتے ہیں جنہیں تنخواہوں سے ‘سیونگ’ کرنے کا ہنر آتا ہے۔

کئی افراد کی ماہانہ کمائی صرف چند دنوں بعد جبکہ متعدد کی ایک دو ہفتے ہی چل پاتی ہے اس طرح جیب خالی ہونے پر معاشی تنگی انہیں گھیر لیتی ہے ایسے شہریوں کے لیے ہم مفید مشورے لے کر آئے ہیں۔

بہت سے افراد کہتے نظر آتے ہیں کہ پیسہ ہر کچھ نہیں ہوتا لیکن تمام ضرورتیں بھی پیسے سے ہی پوری ہوتی ہیں، جیب خالی ہو تو ذہنی تناؤ کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے، ہمیں اس طرح کی صورت حال ایسے وقت میں پیش آتی ہے کہ جب ہم معاشی بدانتظامی کا شکار ہوں اور ماہانہ آمدن کو خرچ کرنے کیلئے ایک نظام متعین نہ کرسکتے ہوں۔

مالیاتی خسارے کی واحد وجہ مناسب منصوبہ بندی کا فقدان ہے، اس پر قابو پانے کے لیے بچت کی عادت اپنانا ہوگی، غیر ضروری خریداری کم کرنا ہوگی، بلاوجہ باہر کھانے کی عادت کو بھی چھوڑنا پڑے گا۔

10 ways to Save Money in Pakistan - Money Saving Tips - Pakistan Hotline

درجہ ذیل عادات کو اپنا کر آپ ناصرف اچھے پیسے سیو کرسکیں گے بلکہ ذہنی طور پر بھی اطمینان ملے گا۔

سیدھا راستہ طے کریں

سب سے پہلے تنخواہ آنے پر ایک خاص رقم کا تعین کریں جسے فوراً ہٹا دیں اور باقی بچے پیسوں سے ضروری اخراجات کی منصوبہ بندی کریں، کوئی بھی شے خریدنے سے پہلے جائزہ لیں کہ یہ کتنی مہنگی ہے یا پھر اس کے خریدنے سے گھریلو معاشی نظام تو متاثر نہیں ہوگا۔

کوشش کریں کہ معیاری چیز سستے داموں مل جائے اگر ایسا نہ ہو تو گہرائی سے سوچنے کے بعد کوئی شے لیں۔

مقصد پر مبنی فیصلے

آپ کو مستقبل کے بارے میں بھی سوچنا ہوگا اسی حساب سے رقم کی بچت ضروری ہے، ہر کسی کے ذہن میں کوئی نہ کوئی مستقبل کا لائحہ عمل ہوتا ہے، اسی حساب سے فیصلے کریں، لوگوں کو یہ پتا ہونا چاہیے کہ آج سے تین ماہ یا ایک سال بعد اسے کتنی رقم کی ضرورت پڑے گی یا پھر آگے کس مقصد پر خرچ ہوں گے۔

بجٹ منصوبہ بندی

مالیاتی ماہرین کا ماننا ہے کہ ہر روپیہ اہم شمار ہوتا ہے اس کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے ہی ہم بجٹ پر سخت کنٹرول رکھ سکتے ہیں۔ ضرورتوں، آسائیشوں ارو برائیوں کے درمیان فرق کو بھی سمجھیں۔

آغاز میں تھوڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے لیکن آہستہ آہستہ معاملات معمول کے مطابق ہوجائیں گے۔

Comments

- Advertisement -