مشہور پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ نے اپنے شوہر حمزہ امین کے ہمراہ میٹرنٹی فوٹو شوٹ شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو پہلے بچے کی آمد کی خوشخبری سنا دی۔
اداکارہ اشنا شاہ نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے شوہر کے ساتھ خوبصورت تصاویر پوسٹ کیں جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔
متعدد ہٹ ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اشنا شاہ نے ان تصاویر کے ساتھ ایک جذباتی کیپشن میں لکھا "اس موسمِ گرما میں ہمارے پاس بہت کچھ ہے” اور ساتھ ہی ننھے مہمان کی آمد کی علامت (ایموجی) بھی بنائی۔
فوٹو شوٹ کے لیے جوڑے نے سفید رنگ کے لباس کا انتخاب کیا، جس میں اشنا شاہ سفید میٹرنٹی گاؤن جبکہ حمزہ امین بھی ان سے مماثلت رکھنے والے سفید جوڑے میں نظر آئے۔
View this post on Instagram
اس اعلان کے فوری بعد مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہو گیا اور جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔
واضح رہے کہ اشنا شاہ کے انسٹاگرام پر 23 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں جہاں وہ اکثر اپنی پیشہ ورانہ اور نجی زندگی سے متعلق اپ ڈیٹس شیئر کرتی رہتی ہیں۔
اداکارہ نے ویانا سے تعلق رکھنے والے پاکستانی گولفر حمزہ امین سے شادی کی تھی، جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہوئی تھیں۔
واضح رہے کہ اشنا شاہ کا شمار پاکستان کی مقبول ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز سے اب تک کئی بلاک بسٹر ڈراموں میں یادگار کارکردگی دکھائی۔ اپنی جاندار اداکاری اور سوشل میڈیا پر فعال ہونے کی وجہ سے وہ پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی صفِ اول کی اداکارہ مانی جاتی ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


