منگل, فروری 18, 2025
اشتہار

بیویاں فون چیک کریں تو شوہروں کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے، اشنا شاہ

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشنا شاہ کا کہنا ہے کہ بیویاں، شوہروں کا فون چیک کرسکتی ہیں اور انہیں کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’حبس‘ میں ’عائشہ‘ کا کردار نبھانے والی اداکارہ اشنا شاہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی اور میزبان کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

میزبان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ یہ بتائیں بیویوں کو شوہروں کو موبائل فون چیک کرنے چاہئیں۔

اشنا شاہ نے کہا کہ ایسی نوبت نہیں آنی چاہیے تاہم اگر بیویاں فون چیک کرتی ہیں تو شوہروں کو کوئی اعتراض بھی نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں یہ نہیں کہہ رہی ہوں کہ بیویوں کو باقاعدگی سے شوہروں کے فون چیک کرنے چاہئیں، لیکن اگر وہ ایسا کرتی ہیں، تو شوہروں کو اس سے گھبرانا یا پریشان نہیں ہونا چاہیے، مثال کے طور پر کچھ مرد اپنے فون کی اسکرین چھپانے کے لیے الٹا رکھتے ہیں، یہ غلط ہے، شادی کے بعد فون پر کوڈ نہیں ہونا چاہئے۔

اشنا شاہ نے بتایا کہ ان کے شوہر نے اپنے فون کے کوڈز ان کے ساتھ شیئر کیے ہیں۔

واضح رہے کہ اشنا شاہ اور گالفر حمزہ امین رواں سال رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں