لاہور : وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے سعودی عرب کے قومی دن پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک سعودیہ دوستی کو دنیا کیلئے مثالی قرار دیا۔
ان خیالات کا اظہار رہنما پاکستان تحریک انصاف و وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر کیا، انہوں نے کہا کہ حالیہ قیادت کی سربراہی میں سعودی عرب نے ترقی کی منازل طے کی ہیں۔
انہوں نے حجاز مقدس کو مسلمانوں کی عقیدت کا محور اور روحانیت کا بنیادی مرکز قرار دیا اور کہا کہ شاہی خاندان کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔
عثمان بزدار نے مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کی دوستی دنیا کےلیے مثالی حیثیت رکھتی ہے اور پاکستانی عوام سعودی عرب کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین گہرے اور دیرینہ تعلقات ہیں کیوں کہ ہر آزمائش پر سعودی عرب نے پاکستان کی بھرپور مدد کی ہے۔
خیال رہے سعودی عرب کا قومی دن آج قومی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے ، مملکت کے قومی دن پرمختلف علاقوں میں سرکاری اور نجی سطح پر رنگا رنگ تقریبات منعقد کی جائیں گی، جن میں کئی شہروں میں انٹرایکٹو شوز اور عوامی تقریبات کا انعقاد شامل ہے۔