اتوار, فروری 15, 2026
اشتہار

عثمان بزدار نے انسانی ہمدردی کی مثال قائم کردی

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب حکومت نے مختلف امراض میں مبتلا 9 افراد کےلیے ایک کروڑ 33 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردئیے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایات پر مختلف امراض میں مبتلا افراد کےلیے فنڈز کا اجرا کیا گیا، جس کے بعد وزیر اعلیٰ آفس کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب کو فنڈز کیلئے مراسلہ بھی لکھ دیا گیا۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ دکھی انسانیت کے زخموں پر مرہم رکھنا عبادت ہے اور دکھی انسانیت کی خدمت میرا مشن ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مستحق بیمار مریضوں کے علاج معالجے میں ہر طرح سے مدد کی جائے گی، پنجاب حکومت مستحق بیماری خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں